ETV Bharat / city

Armed Forces Day: جموں کے راج بھون میں فورسز فلیگ ڈے منایا گیا - چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG Manoj Sinha نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈےArmed Forces Day کے موقع پر آرمڈ فورسز کے بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دفاعی اَفواج اور اُن کے کنبوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔

جموں کے راج بھون میں فورسز فلیگ ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 10:43 PM IST

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں کے راج بھون Jammu Raj Bhavan میں آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقعہ پر آرمڈ فورسز کے بہادر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دفاعی اَفواج اور اُن کے کنبوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ' ہماری آرمڈ فورسز کے اہلکار بہادری کے اعلیٰ ترین معیارات قائم کرتے رہتے ہیں۔ ان کا ناقابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو ہر ایک دِن عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس دن کو منانے کے لئے ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ Director Sainik Welfare Department بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ شان نے لیفٹیننٹ گورنر کی جیکٹ پر آرمڈ فورسز کا جھنڈا لگایا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اَپنا حصہ ڈالا اور تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔

اُنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں اور قوم کے دفاع میں اَپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر چند دیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اُن کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے لیے ایک مناسب خراج تحسین ہوگا۔

بعد میں ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو سابق فوجیوں، ویرناریوں ، ان کے زیر کفالت اَفراد اور آرمڈ فورسز کے خدمت کرنے والے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے محکمہ کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے۔

مزید پڑھیں:Armed Forces Flag Day: بارہمولہ میں ضلع سطح کی مسلح افواج کمیٹی کی میٹنگ منقعد

اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور سیکرٹری داخلہ شالین کابرا موجود تھے۔ ڈائریکٹر سینک ویلفیئر کے ہمراہ کرنل ( ریٹائرڈ) آر کے شرما ( زیڈ ایس ڈبلیو او سانبہ)،کرنل ( ریٹائرڈ ) جے ایس رندھاوا ( زیڈ ایس ڈبلیو او آر ایس پورہ ) ،کرنل ( ریٹائرڈ) بی ایس سمبیال ( زیڈ ایس ڈبلیو او جموں )، ایس جگدیش چندر ( سابق فوجی) ، ایس تنویر سنگھ ( سابق بحریہ) ، ایس پون آنند ( سابق فضائیہ) اور انیل شرما ( سابق فوجی) بھی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.