جموں: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے منگل کے روز کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اب یکم اکتوبر کی بجائے 4 اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیر اعظم ٹوکیو روانہ ہوئے ہیں جس کے پیش نظر وزیر داخلہ کو دو چار دن دہلی میں ہی قیام کرنے کی صلاح دی گئی۔Amit Shah to Visit JK on october 4
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اب چار اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔ ررویندر رینا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم کی آخر ی رسومات کے سلسلے میں وزیر اعظم مودی پیر کی شام ٹوکیو روانہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امت شاہ کو دہلی میں ہی دو چار دن قیام کرنے کی صلاح دی ہے۔
جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے دفتر سے فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اب وزیر داخلہ چار اکتوبر کو جموں وکشمیر آ رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ راجوری میں یکم اکتوبر کو جو ریلی ہونے جارہی تھی وہ اب چار اکتوبر کو ہوگی جس کے بعد وزیر داخلہ اگلے دن یعنی پانچ اکتوبر کو کشمیر کا دورہ کریں گے۔ بتادیں کہ امت شاہ یکم اور دو اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر آنے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Amit Shah Kashmir Visit امیت شاہ کا دورہ کشمیر، ڈی جی نے سیکورٹی انتظامات کا لیا جائزہ
یو این آئی