جموں: جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وادی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ All Party Meeting Held in Jammu
جموں و کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں کو ووٹنگ کے حقوق Voting Rights for non-native Workers in J&K کے متعلق پی اے جی ڈی الیکشن کمیشن کی وضاحت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ پی اے جی ڈی کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ادارے سیاست کے زیراثر کام کررہے ہیں ان کی وضاحتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے کہا تھا کہ الیکٹورل رول جائزے میں پچیس لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج ہوگا اور غیر مقامی باشندوں کو بھی اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقوق ملنے کے بعد وہ حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس کے بعد تنازع کھڑا ہوا، جس پر بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ Meeting at Farooq Abdullah Residence in Jammu