ETV Bharat / city

All Parting Meeting Concluded آل پارٹی میٹنگ ختم، چیف الیکٹورل آفیسر نے سیاسی پارٹیوں کے خدشات کو دور کیا

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 11:05 PM IST

جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹی میٹنگ کے بعد متعدد رہنماؤں نے کہا کہ غیر مستقل باشندوں کے ناموں کے اندراج کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی۔ All Parting Meeting Concluded

آل پارٹی میٹنگ اختتام پذیر
آل پارٹی میٹنگ اختتام پذیر

جموں: آل پارٹی میٹنگ کے بعد رہنماؤں نے بتایا کہ چیف الیکٹورل آفیسر نے واضح کیا کہ 25 لاکھ ووٹروں کے اندراج کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ بھاجپا کو چھوڑ کر دیگر پارٹیوں کے وفود نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشن پر واضح کیا گیا کہ غیر مقامی افراد کو کسی بھی صورت میں ووٹنگ رائٹس نہیں ملنا چاہیے۔

آل پارٹی میٹنگ اختتام پذیر

جموں میں چیف الیکٹورل آفیسر کی سربراہی میں بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں سیاسی پارٹیوں کے وفود نے 25 لاکھ ووٹروں کے اندراج کا معاملہ اُٹھایا۔ معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر نے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو بتایا کہ اس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے بعید ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج کی میٹنگ میں چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ 25 لاکھ ووٹروں کی بات ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب آگے دیکھنا ہے انہیں کیا کرنا ہے۔ اُن کے مطابق 15 ستمبر کو ڈرافٹ لسٹ تیار ہوگی۔ اُس کی جانچ پڑتال کے بعد ہی مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔ این سی رہنما نے مزید بتایا کہ جب ہم نے چیف الیکٹورل آفیسر سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کا ایشو اُٹھایا تو انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ میں آتا ہے اور ایسے افراد یہاں پر ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

پی ڈی پی رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہاکہ ہم نے 25 لاکھ غیر مقامی ووٹروں کے اندراج کا معاملہ اُٹھایا اور آفیسر پر واضح کیا کہ اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کو چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں نے چیف الیکٹورل آفیسر کو غیر مقامی ووٹروں کے اندراج پر سوالات اُٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ووٹروں کے اندراج کے حوالے سے شفافیت سے کام ہونا چاہیے کیونکہ جموں وکشمیر کا فیصلہ یہاں کے عوام کو کرنا ہے نہ کہ یوپی اور بہار کے لوگوں کو ۔

بھوجن سماج پارٹی کے وفد نے کہا کہ میٹنگ خوشگوار ماحول میں چل رہی تھی اور جب چیف الیکٹورل آفیسر سے پچیس لاکھ ووٹروں کے بارے میں صفائی دینے کو کہا گیا تو بی جے پی رہنماؤں نے شور مچانا شروع کیا اور کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد غیر مقامی افراد جموں و کشمیر میں اپنے نام کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ اک جھٹ پارٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ انکور شرما نے اس موقع پر کہاکہ چیف الیکٹورل آفیسر نے سیاسی پارٹیوں کے خدشات کو دور کیا ہے۔ اُن کے مطابق بعض سیاسی پارٹیوں نے غیر مقامی افراد کا ایشو اُٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: All party Meeting in Jammu جموں کے نرواچن بھون میں آج آل پارٹی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.