ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کا موک ڈرل - قصبہ ڈوڈہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

یوم آزادی سے قبل پولیس اور نیم فوجی دستوں کی جانب سے قصبہ ڈوڈہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔

ahead of independence day Jk police conduct mock drill in doda town
ڈوڈہ میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کا موک ڈرل
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 4:02 AM IST

یوم آزادی تقریب سے قبل جموں و کشمیر پولیس و نیم فوجی دستوں نے قصبہ ڈوڈہ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موک ڈرل کا اہتمام کیا۔ جس میں جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کے جوانوں نے بھی شرکت کی۔

ڈوڈہ میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کا موک ڈرل

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق قصبہ میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یہ ڈرل کر رہے ہیں تاکہ یوم آزادی کی تقریبات کو پُرامن طور پر منعقد کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ شر پسند عناصر نے گزشتہ ماہ پولیس لائن کے صدر دروازے کے نزدیک ایک زیر تعمیر نجی عمارت میں گرینڈ سے جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی پر حملہ کیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

انھیں سب چیزوں کو خیال میں رکھتے ہوئے مشترکہ فورسسز کے ہمراہ بم اسکواڈ کی ٹیم نے بھی پورے قصبہ میں تلاشی کی۔ اس مہم میں فورسسز کی کافی تعداد نے قصبہ کے مین بازار اور تمام گلی کوچوں کا دورہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.