راجوری ضلع میں جمعرات کو ایک بس کے الٹ جانے سے Accident at Rajouri دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بس (JKO2AE-3393) راجوری سے گمبیر مغلہ جاتے ہوئے کاکورہ موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت Two People Died on the Spot ہو گئی اور کئی دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو پولیس ومقامی لوگوں کی مددسے کم از کم پانچ ایمبولینسوں میں ضلع ہسپتال راجوری میں منتقل کیاگیا ہے۔
ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے دو افراد کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔