جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھروٹ سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ ابو اماز نے 5دسمبر کو ہونے والے ایشین تھائی باکسنگ چمپیئن شپ Asian Thai Boxing Championships حیدرآباد تلنگانہ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ٹریڈ ایسوسی ایشن تھانہ منڈی Trade Association in Thana Mandi کی طرف سے ڈاک بنگلہ تھانہ منڈی میں ایک استقبالیہ پروگرام کیا گیا جس میں ابو اماز کی حوصلہ افزائی اور والہانہ استقبال کیا گیا۔
اس تقریب میں چیئرمین مونسپل کمیٹی تھانہ منڈی شکیل احمد میر، ٹریڈ ایسوسیشن کے صدر ارشد نواز خان، ایس ایچ او تھانہ منڈی چودھری فرید احمد سمیت متعدد معزز افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں لوگوں نے ابو اماز کو اس کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ بچہ مستقبل میں ملک کا نام روشن کرتا رہے گا۔
مقررین نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں بہت سے ایسے بچے ہیں جوکھیل کود میں کافی زیادہ دلچسبی رکھتے ہیں مگر حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ہمارے بچے کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ماؤنٹ ایورسٹ ڈانس اسپورٹس چیمپئن شپ میں مظفر نگر کی سلونی تیآگی نے گولڈ میڈل جیتا
چیئرمین مونسپل کمیٹی تھانہ منڈی شکیل اخمد میر نے اس بچے کو اور اس کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس بچے کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ بچہ مستقبل میں مزید گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرسکے۔
ابو اماز کے والد عباس صدیقی کے مطابق 5دسمبر کو ہونے والے تلنگانہ میں ایشین تھائی باکسنگ چمپیئن شپ میں Abu Amaz in Asian Thai Boxing Championships میرے بچے کو بھی حصہ لینے کاموقع ملا، جس میں اس نے گولڈمیڈل جیتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ابومعاذ کی کامیابی سے میں بے حد خوش ہوں کیونکہ میرے بیٹے نے اپنے ملک کے لیے دن رات محنت کرکے گولڈ میڈل جیتا ہے۔