ETV Bharat / city

AAP Workers Celebration: جموں میں عام آدمی پارٹی کارکنان کا جشن

پنجاب اسمبلی انتخابات Punjab Assembly Election میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی اور رہنما بھگونت مان کے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جموں میں عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے پریورتن ریلی نکال کر جشن منایا. Aam Aadmi Party Workers Celebration in Jammu

جموں میں عام آدمی پارٹی کارکنوں کا جشن
جموں میں عام آدمی پارٹی کارکنوں کا جشن
author img

By

Published : Mar 16, 2022, 9:23 PM IST

عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان کے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جموں میں عام آدمی پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے جشن منایا۔ Aam Aadmi Party Workers Celebration in Jammu

جموں میں عام آدمی پارٹی کارکنوں کا جشن

پنجاب اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان کے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جموں میں عام آدمی پارٹی کے رہنماوں نے پریورتن ریلی نکال کر جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

عام آدمی پارٹی جموں کشمیر کے رہنماوں اور کارکنوں نے اس کامیابی کو اروند کیجریوال کی سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ 'گزشتہ پانچ برسوں میں کیجریوال نے عوام سے کئے تمام وعدوں کی تکمیل کی اور تعلیم و صحت پر خاص توجہ دیتے ہوئے ان شعبوں میں انقلاب برپا کیا۔انھوں نے اس کامیابی کو پنجاب کے عوام کی کامیابی قرار دیتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: No Longer a Regional Party; Next Fight Lies in Gujarat: عام آدمی پارٹی اب گجرات میں بی جے پی کو ٹکردے گی؟

اس موقع پر راجیش بالی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انتخابات میں بنیادی مسائل کے بجائے عام آدمی پارٹی پر نکتہ چینی کرتی رہی تاہم عوام نے سچ کا ساتھ دیا اور کارکردگی کی بنیاد پر اپنے رہنما کو منتخب کیا۔

مذکورہ پارٹی کے ایک اور رہنما نےکہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اب عوام کا اعتماد کھونے لگی ہے۔ پنجاب کے عوام نے ان کو یکسر مسترد کرتے ہوئےعام آدمی پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

پنجاب کی 117 اسمبلی نشستوں میں عام آدمی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ پنجاب کے اس الیکشن میں کئی جماعتوں کے اہم امیدواروں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بتادیں کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ انہیں گورنر نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف لینے سے پہلے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما نے کہا کہ پورا پنجاب بھگت سنگھ اور بابا صاحب امبیڈکر کے خوابوں کو پورا کرنے کا حلف اٹھائے گا۔ پروگرام میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، راگھو چڈھا اور دیگر رہنما موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.