ETV Bharat / city

Dark Day for Kashmiri Pandits: بتیس سال بعد بھی کشمیری پنڈت واپسی کے منتظر

کشمیری پنڈتوں کے وادی سے بے گھر ہونے کے سانحے کو آج 32 برس پورے ہوچکے Dark Day for Kashmiri Pandits ہیں لیکن ان 32 سالوں میں کشمیری پنڈت کبھی بھی وہ دردناک وقت اور خونی ماحول نہیں بھول پائے۔ ان 32 سالوں میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں، کئی وزیر اعظم آئے اور متعدد وعدے کیے لیکن آج تک کشمیری مہاجر پنڈتوں Kashmiri Migrant Pandits کو کشمیر واپسی کا وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔

32-years-on-19-january-still-a-dark-day-for-kashmiri-pandits
کشمیری پنڈتوں کی درد بری کہانی 32 سال بعد بھی رونا کے لیے مجبور
author img

By

Published : Jan 19, 2022, 9:15 PM IST

Updated : Jan 19, 2022, 9:56 PM IST

کشمیری پنڈتوں کے وادی سے بے گھر ہونے کے سانحے کو آج 32 برس پورے Dark Day for Kashmiri Pandits ہوئے ہیں لیکن ان 32 سالوں میں کشمیری پنڈت کبھی بھی وہ دردناک وقت اور خونی ماحول نہیں بھول پائے Exodus of Kashmiri Pandits ہیں۔ان 32 سالوں میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں، کئی وزیر اعظم آئے اور وعدے کیے لیکن آج تک کشمیری مہاجر پنڈتوں کو کشمیر واپسی کا وعدہ پورا نہیں ہوسکا۔

بتیس سال بعد بھی کشمیری پنڈت واپسی کے منتظر

سنہ 1990 میں فاروق عبداللہ کے مستعفی ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں صدر راج کا آغاز ہوا۔ اس دوران جموں و کشمیر میں سیاسی بدامنی اور ہندو مخالف تحریک بھی شروع ہوئی جس کے سبب کشمیری پنڈتوں کو وادی سے ہجرت کرنے پر مجبور Kashmiri Pandits Migrate to Jammu ہونا پڑا۔

جموں کے مختلف علاقے خاص طور پر جگتی جموں میں مہاجر پنڈتوں کے لیے حکومت نے کوارٹرز تیار کیے ہیں لیکن یہ مہاجر پنڈت آج بھی اپنے آبائی گھروں کو جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔

کشمیری پنڈتوں کے مطابق وادی کی نامساعد حالت کے پیش نظر انہیں وادی سے ہجرت کرنی پڑی تھی۔ تاہم وادی سے نکلنے کے بعد انہیں طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

شادی لال پنڈت کے مطابق انہوں نے 19 جنوری 1990 کو عسکریت پسندوں کے ذریعے وادی خالی کردینے کی دھمکی کے بعد کشمیر چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

شادی لال کہتے ہیں کشمیر سے جب وہ نکلے ان کی دوبیٹیاں، بیوی اور تین غیر شادی شدہ بہنیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں سے صرف وعدے ملے، امیدیں بندھائی گئیں لیکن آج تک کسی بھی طرح کی مدد کشمیری مہاجر پنڈتوں کو نہیں ملی خاص طور پر مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: مسلمانوں نے کشمیری پنڈت کی آخری رسومات ادا کی

ایک اور کشمیری مہاجر پنڈت خاتون للتا پنڈتا کا کہانا تھا کہ وہ 19 جنوری 1990 کو کشمیر سے بھاگ کر جموں پہنچیں اور ابھی تک در در کی ٹھوکرے کھا رہی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکموت سے اپیل کی کہ وہ کشمیری میگرنٹ پنڈتوں کو کشمیر میں الگ کالونیئز بناکر دے تاکہ وہ کشمیر میں رہ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی یاد آج بھی بہت آتی ہے۔ گھر واپسی کی بات سن کر گھر کا ماحول بہت غمگین ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر کی نئی نسل نے کشمیر نہیں دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترال: کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

کشمیری پنڈتوں کے مطابق انہیں حکومتوں سے صرف وعدے اور امیدیں ملیں لیکن زمینی سطح پر ان کے وادی چھوڑنے کے بعد کچھ ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

میگرنٹ پنڈتوں کی متعدد تنظمیں آج کے دن کو کالے دن کے طور پر مناتی ہیں۔ پنڈتوں کے مطابق مرکزی حکومت ان کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmiri Pandits on BJP's Promises: کشمیری مہاجر پنڈتوں کو بی جے پی کے وعدے اب سبزباغ کیوں لگنے لگے

واضح رہے کہ جنوری 1990 میں وادی بھر میں کشمیری پنڈتوں کے خلاف نامساعد حالات کا آغاز ہوا جو کئی مہینوں تک جاری رہے۔ 1990 کے اوائل میں کئی بے گناہ پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد کو ہلاک بھی کیا گیا۔

سال کے آخر تک تقریبا 350،000 پنڈت وادی سے جموں کے لیے ہجرت کر چکے تھے اور جموں سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں کی طرف منتقل ہو گئے، وادی میں کچھ ہی پنڈت گھرانے باقی رہے جنوں نے ہجرت نہیں کی۔

Last Updated : Jan 19, 2022, 9:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.