تقریب کے دوران مقررین نے بیگم اکبر جہاں کی حیات اور سیاسی کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کارکنان کو انکے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کی زوجہ بیگم اکبر جہاں کو ’’مادر مہربان‘‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
جموں صوبے کی خواتین صدر ستونت کور ڈوگرہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مادرِ مہربان نے ریاست میں تعلیم نسواں کو فروغ دینے میں ناقابل فراموش اور تاریخی رول ادا کیا ہے۔‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ ’’ایسے وقت میں جب انکے شوہر (شیخ محمد عبداللہ) قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے اور انہوں نے نونہال بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی خدمات بخوبی سرانجام دیں جو ایک تاریخ ساز کارنامہ ہونے کے ساتھ ساتھ قابل تقلید بھی ہے۔‘‘
تقریب میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا، صوبائی سیکریٹری شیخ بشیر اور خواتین کی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ کے علاوہ جموں صوبے سے آئی ہوئیں نیشنل کانفرنس کی خواتین کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔