اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلیائی باڈی بلڈرز نے کہا کہ اچھی صحت کے لیے نشہ سے دوری ضروری ہے۔ اگر آپ اچھی صحت چاہتے ہیں تو نشہ سے دوری اختیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ' اگر ہمیں کسی طرح کا کوئی بھی نشہ کرتے ہیں تو وہ ہماری صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ بلڈرز کا کہنا تھا کہ اگر اچھی صحت چا ہیے تو اس کے لیے محنت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرح باڈی کے لیے مسلسل آٹھ برس تک محنت کی ضرورت ہے تب جاکر اس طرح باڈی بنتے ہیں۔'
جے پور میں منعقد ہونے والی فٹنس سمیمار میں شرکت کے لیے دو انٹرنیشنل باڈی بلڈرز پہنچے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پیٹرک مورے اور ہنٹر لبراڈا سر فہرست تھے، اس موقعے پر انہوں نے نوجواں کو اچھی صحت کے لیے متعدد مفید مشورے دیے۔
یہاں پر انہوں نے سمینار سے خطاب بھی کیے اور سمینار میں موجود لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور انہیں فٹنس سے متعلق ضروری معلومات بھی دی۔
اس موقعے پر جے پور اور آس پاس کے علاقے کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔