ETV Bharat / city

پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری - راجستھان میں پنچایت انتخابات

ووٹنگ کےلیے صبح سے ہی ووٹروں میں جوش دیکھا جارہا ہے اور ووٹنگ مراکز پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، صبح دس بجے تک تقریباً 20 فیصد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرچکے تھے۔

پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 2:18 PM IST

راجستھان میں پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 1028 گرام پنچایتوں میں سرپنچ اور وارڈ پنچ کے لیے ووٹنگ آج صبح پرامن طریقے سے شروع ہوئی اور دس بجے تک قریب بیس فیصد ووٹنگ ہوچکی تھی۔

محکمہ الیکشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں 1028 گرام پنچایتوں میں سرپنچ اور وارڈ پنچ عہدوں کےلیے ووٹنگ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوئی۔ ووٹرز شام ساڑھے پانچ بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ صبح شروع میں کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے خراب ہونے کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں جلد ہی حل کرکے ووٹنگ میں کوئی رخنہ نہیں آنے دیا، ووٹنگ کے دوران اب تک کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

ووٹنگ کےلیے صبح سے ہی ووٹروں میں جوش دیکھا جارہا ہے اور ووٹنگ مراکز پر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں اور صبح دس بجے تک تقریباً 20 فیصد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرچکے تھے۔ کورونا کی وجہ سے لوگوں نے ماسک پہن رکھے ہیں اور سماجی دوری کا بھی دھیان رکھا جارہا ہے۔ ووتنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کرائی جائے گی اور نتیجے کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ نائب سرپنچ کا انتخبا اگلے دن ہوگا۔

اس سے پہلے الیکشن کا پہلا مرحلہ گزشتہ 28 ستمبرکو پورا ہوا تھا اور تیسرا مرحلہ چھ اکتوبر اور چوتھا اور آخری مرحلہ دس اکتوبر کو ہوگا ۔ واضح رہے کہ 7463 گرام پنچایتوں میں الیکش جنوری سے مارچ کے درمیان پورے ہوگئے اور باقی گرام پنچایتوں میں الیکشن اپریل میں ہونے تھے۔ لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے یہ الیکشن ٹل گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.