ETV Bharat / city

راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری

ڈسٹرکٹ کونسل اور پنچایت سمیتی انتخابات کے تحت ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 11:13 AM IST

Voting continues
Voting continues

راجستھان کے 21 اضلاع میں ضلع کونسل اور پنچایت سمیتی ممبروں کے چوتھے اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ آج صبح 7:30 بجے سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔

محکمہ الیکشن کے مطابق ان اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح 7.30 بجے شروع ہوئی تھی، جو پرامن طور پر جاری ہے۔

پولنگ شروع ہوتے ہی کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں معمولی گڑبڑی کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کا فوری طور پر تصفیہ کردیا گیا۔

صبح ہوتے ہی پولنگ شروع ہوئی تو پولنگ اسٹیشنوں پر رائے دہندگان کی قطاریں لگ گئے۔ اس دوران شروع میں کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ پر امن ووٹنگ کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر پی ایس مہرہ نے عالمی وبا کورونا کی ہدایتوں پر عمل کرتے ہوئے تمام رائے دہندگان سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ پی ایس مہرہ نے بتایا کہ چوتھے مرحلے میں 21 اضلاع کی 46 پنچایت سمیتیوں کے 908 ممبران اور ان کے متعلقہ ضلع پریشد ممبروں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ تمام مراحل کی گنتی 8 دسمبر کو ضلعی ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آخری مرحلے میں تقریباً 18 ہزار ای وی ایم مشینوں کے ذریعہ ووٹ کرائی جارہی ہے۔

اس مرحلے میں 52 لاکھ 55 ہزار 889 رائے دہندگان 7346 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ اس میں 27 لاکھ 12 ہزار 627 مرد، 25 لاکھ 43 ہزار 244 خواتین اور 18 دیگر ووٹر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.