جئے پور کے چومو علاقے میں نیندڑ آواسی یوجنا کو لے کر کسانوں نے احتجاج شروع کیا ہے۔ رات گئے تک، مزید چار کسانوں نے زمین پر گڈھا کھود کر سمادھی لی ہے۔ نیز گاؤں کی خواتین بھی سمادھی کے مقام پر بیٹھ کر اپنا احتجاج درج کرا رہی ہیں۔
جے پور میں 2 سال بعد نیندڑ گاؤں کے کسانوں نے اپنی زمین کو بچانے کے لئے زمین کی سمادھی لینی شروع کی ہے۔ منگل کی صبح کسانوں نے احتجاج کے طور پر یہ سمادھی ستیہ گرہ شروع کیا ہے۔
یہ مظاہرہ ناگیندر سنگھ شیکھاوت کی سربراہی میں کیا جارہا ہے۔ جہاں ناگیندر سنگھ نے صبح کو سمادھی لی، پھر دیر رات تک مزید چار کسانوں نے زمین میں سمادھی لی ہے۔
صرف یہی نہیں گاؤں کی خواتین اور بچے بھی اس جگہ پہنچ گئے ہیں۔ اس بارے میں گاؤں کی خواتین کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری زمین پر حکومت فیصلہ نہیں کرتی ہے پورا گاؤں اپنے حقوق کے لیے لڑے گا۔
دراصل بی جے پی حکومت کے دوران یہ تحریک کسانوں نے کی تھی اور حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی زمین کا فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ تحریک ختم ہوگئی۔ لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود بھی اس زمین کے بارے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو کسان ایک بار پھر احتجاج پر اتر آئے۔