ملک میں جہاں ہرجگہ خوشی کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا جارہا ہے۔ وہیں ریاست راجستھان کے نند گاؤں علاقے میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا جب ایک جھوپڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے دو چھوٹے بچے ہلاک ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریودار تھانہ کے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاؤں والوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
معلومات کے مطابق ضلع سیروہی کے ریودار تھانہ علاقہ میں نندگاؤں گوشالا میں ایک کنبہ کچی جھونپڑی میں رہتا تھا، جب کنبہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے گیا ہوا تھا تبھی اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے وقت گھر میں ایک 18 ماہ کا بچہ اور دوسرا 4 برس کا بچہ ہی موجود تھا۔