ETV Bharat / city

ٹرک نے چار بھائیوں کو کچل ڈالا، چاروں کی موت - موٹر سائیکل

بنسواڑہ میں چار بھائی موٹر سائیکل سے ایک تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے، اسی دوران ٹرک نے انہیں کچل دیا اور موقع پر ہی چاروں نے دم توڑ دیا۔

موقع پر ہی چاروں نے دم توڑ دیا
موقع پر ہی چاروں نے دم توڑ دیا
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 9:51 AM IST

ریاست راجستھان کے بنسواڑہ علاقے کے دانپور پولیس سٹیشن کے علاقہ کنٹوبی آڑی بھیٹ میں اتوار کی شام دیر ایک دردناک حادثہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر ایک تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے چار بھائیوں کو ٹرک نے کچل دیا جس کے بعد چاروں بھائیوں نے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ چاروں بھائی ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور دو کزن تھے۔

ٹرک نے چار بھائیوں کو کچل ڈالا

اطلاع کے مطابق نوجوان کی ایک ٹانگ مکمل طور پر پھٹ گئی تھی، جب کہ اس کے سر سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا تاہم ان کی موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے تھے۔

خیال رہے کہ حادثے کے بعد سڑک پر لاشوں کی وجہ سے لوگوں کی آمد رفت کے لیے سڑک بھی بند کردی گئی تھی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ امبا پور اور دانپور تھانوں سے متصل علاقے میں پیش آیا جس کے فورا بعد ہی دونوں تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ٹرک نے چار بھائیوں کو کچل ڈالا
ٹرک نے چار بھائیوں کو کچل ڈالا

بتایا جارہا ہے کہ یہ ٹرک ادے پور کے کیسریا جی سے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے رائے سین پتھر لیکر جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار چاروں نوجوان کھوراپاڑا کے رہنے والے تھے۔

واضح رہے کہ کھوراپاڑا چھوٹی سرون کے رہنے والے دنیش، سوہن،مکیش اور دلیپ ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ یہ چاروں نوجوان موٹرسائیکل کے ذریعہ بانسواڑہ جارہے تھے، اور بنسواڑہ سے ماربل سے بھرا ٹرک رتلم کی طرف جا رہا تھا، آڑی بھیٹ کے قریب پہنچتے ہی دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چاروں نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.