ETV Bharat / city

کورونا سے متاثر تین ماہ کی شیر خوار بچی صحتیاب

راجستھان کے بھلواڑا میں تین ماہ کی شیر خوار بچی کورونا سے متاثر ہو گئی تھی، ایسے میں اسپتال انتظامیہ اور اس کے اہل خانہ کو بچی کی نگرانی کرنے میں کافی دشواریاں پیدا ہو رہی تھیں، لیکن اسپتال انتظامیہ کی کاوشیں رنگ لائی اور شیر خوار بچی صحتیاب ہو کر اسپتال سے فارغ ہو گئی ہے۔

کورونا سے متاثر تین ماہ کی شیر خوار بچی صحتیاب
کورونا سے متاثر تین ماہ کی شیر خوار بچی صحتیاب
author img

By

Published : May 27, 2020, 2:00 PM IST

ضلع بھلواڑا میں منگل کے روز کورونا کے مزید آٹھ مریضوں کو چھٹی دی گئی، ان میں سے چار مہاتما گاندھی اسپتال سے اور چارمریضوں کو آزاد نگر میں کوویڈ 19 کیئر سنٹر سے فارغ کیا گیا، وہیں ڈاکٹروں نے تین ماہ کی شیر خوار بچی کو دودھ مہیا کرانے کے لیے خصوصی انتظام کیا تھا، سہاڑا تحصیل کے ڈیاس گاؤں کی تین ماہ کی شیر خوار بچی پیمانشی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن اب وہ پوری طرح صحت مند ہو چکی ہے۔

کورونا سے متاثر تین ماہ کی شیر خوار بچی صحتیاب

بتا دیں کہ کورونا متاثر مریضوں کی نگرانی میں مصروف ڈاکٹروں کے سامنے اس بچی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد دودھ فراہم کرنا مشکل تھا، لیکن ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون گوڈ کی ٹیم نے بھی اس مسئلے کا حل نکال لیا، بچی کی والدہ کورونا منفی تھی لیکن دودھ پلایا جانا ضروری تھا، اس کے لئے ماں کو بچی سے کیسے دور رکھاجائے نیز اس کی تین اور پانچ برس کی دو بہنوں کو کوئی بھی رشتہ دار اپنے یہاں رکھنے کو راضی نہیں ہوا۔

ایسے میں بچی کے کورونا مثبت والد اور اسے الگ کاٹیج روم میں منتقل کیا گیا، ساتھ ہی دو بہنوں اور ماوں کو الگ کاٹیج میں منتقل کیا گیا۔

ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون گوڈ نے بتایا کہ والدہ کو پی پی ای کٹس اور حفظان صحت اور معاشرتی فاصلے کے بارے میں تربیت دی گئی۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ماں نے اپنی بیٹی کو محفوظ طریقے سے دودھ پلایا اور کورونا سے جنگ جیت لی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجندربھٹ نے بتایا کہ کورونا انفیکشن سے پاک ہونے والے آٹھ مریضوں کو فارغ کردیا گیا ہے، یہاں سے اب تک مجموعی طور پر56 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں تمام مریض انفیکشن سے پاک ہوجائیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.