ETV Bharat / city

MP Chief Minister Ashok Gehlot at NSUI: گہلوت حکومت محروم طبقات کے لیے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے - مدھیہ پردیش کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوتاسرا

ریاست راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت غریبوں، ضرورت مندوں، محروموں اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے عزم اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ Chief Minister of Rajasthan Ashok Gehlot۔

Ashok Gehlot
Ashok Gehlot
author img

By

Published : Jan 24, 2022, 1:52 PM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت غریبوں، ضرورت مندوں، محروموں اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے عزم اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ہر طبقے کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں سماج کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

گہلوت آج این ایس یو آئی کی جانب سے گنگا نگر اور ناگور ضلع کے میڑتا میں منعقد کورونا سے متاثر غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی لڑکیوں کے کل مذاہب اجتماعی شادی تقریب کو وزیر اعلی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے خطاب کررہے تھے Ganga Nagar MP۔

انہوں نے کہا کہ سادگی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ سادگی کے ساتھ منعقد کی جانے والی شادیاں اور دیگر تقریبات سب کے لیے ایک مثال قائم کرتی ہیں، ایسی تقریب کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے سماجی خدمت کی سمت میں این ایس یو آئی راجستھان کے اس اقدام کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ نئے شادی شدہ جوڑوں کی خوشگوار، کامیاب اور خوشحال ازدواجی زندگی کی خواہش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این ایس یو آئی نے ریاست بھر میں 1008 شادیوں کا ہدف مقرر کیا ہے اور آج 108 لڑکیوں کے لیے اس وقت نئی ​​زندگی شروع کرنے کا مبارک موقع ہے۔ اس طرح کی شادی کی تقریباتمعاشرے کے تئیں ذمہ داری پیدا کرنے کی ایک اعلی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیری کام سیاست کا حصہ ہے۔ جو لوگ اس طرح کی سرگرمیوں میں سرگرم رہتے ہیں وہ اپنے عہدے سے قطع نظر معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے رہتے ہیں۔

مسٹر گہلوت نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کی وجہ سے معاشرے میں کم آمدنی والے طبقے اور یومیہ اجرت کمانے والوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ تھا۔ بحران کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت نے تمام طبقات کے تعاون سے ضرورت مند خاندانوں کو ہر ممکن راحت فراہم کیا اور کسی کو بھی بھوکا نہ سونے دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ اجتماعی شادی و گرانٹ اسکیم کے ذریعہ اس طرح کی شادی کی تقریبات کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بین ذات شادی کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر سویتا امبیڈکر بین ذات شادی کو فروغ دینے کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت گزشتہ تین سالوں میں تقریباً 1575 جوڑوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔اس کے علاوہ' مکھیہ منتری کنیادان یوجنا' کے تحت ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی زمرے کے بی پی ایل خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی پر 31 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں Mukhyamantri Kanyadan Yojana۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ دوتاسرا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی قیادت میں ریاستی حکومت سماجی تحفظات سے متعلق کاموں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے Congress State President Govind Singh Dotasra۔

این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری نے کہا کہ این ایس یو آئی خاندان سماجی خدمت کے لئے لگن کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ این ایس یو آئی معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کو آگے لے جانے کا کام کرتی رہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.