ETV Bharat / city

وائرس سے بچائے گا ملک کا پہلا تھری ڈی ماسک

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 3:57 AM IST

کورونا کے بہترین علاج کے سلسلے میں جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال کے ڈاکٹروں اور ایم این آئی ٹی کے تعاون سے اہا تھری ڈی کمپنی نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایسا ماسک بنایا ہے جو کہ وائرس سے 99.9 فیصد بچائے گا۔

The country's first 3D mask will protect against the virus
وائرس سے بچائے گا ملک کا پہلا تھری ڈی ماسک

تھری ڈی نے اسپتال کے نیورو سرجری محکمہ کے سینیئر نیورو سرجن ڈاکٹر ویریندر ڈی سنہا اور ایم این آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر یاراگٹّی کے تعاون سے تھری ڈی ٹیکنالوجی سے لیس ملک کا پہلا ماسک بنایا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ماسک کع مکمل طور پر جے پور میں تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر آکاش نے بتایا کہ 40 گرام وزنی یہ ماسک مکمل ٹرانسپیرنٹ ہے جو کہ نرم اور لچیلا، میڈیکل کمپاؤنڈ سے بنا ہے۔ دکھنے میں دلچسپ تھری ڈی ماسک سانس لینے میں آسان ہے۔ پریمیم رییوجیبل ریسپریٹر تھری ڈی ماسک میں ریپلیس فلٹر کنسیپٹ ہے۔

بعد ازاں مارکیٹ سے محض فلٹر خرید کر اس میں استعمال کیے جا سکتے ہیں یعنی یہ آپ کا ماسک ہمیشہ کے لیے ہے۔ اس کا استعمال مہینوں نہیں بلکہ سالوں تک کیا جا سکتا ہے۔ ایم این آئی ٹی جے پور کی الومنائی سارتھی ٹیکنالوجیز کی جانب سے سوائی مان سنگھ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے لیے 500 ماسک کالج پرنسپل ڈاکٹر سدھیر بھنڈاری کو سونپے گئے۔

اس کے علاوہ جے پور ٹریفک پولیس کو بھی دو سو تھری ڈی ماسک اسوسی ایشن کی جانب سے دیے گئے ہیں۔ سارتھی ٹیکنالوجیز اور اہا تھری ڈی ایم این آئی ٹی کے الومنائی اسوسی ایشن کا حصہ ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.