ETV Bharat / city

راجستھان یونیورسٹی کے طلبا نے دشہرہ کے موقع پر مودی کا پتلا نذرآتش کیا - latest news Rajasthan

راجستھان سمیت ملک بھر میں دسہرہ کا تہوار منایا گیا، اس درمیان راجستھان یونیورسٹی کے طالب علموں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کا پتلا نذرآتش کیا۔

Students of Rajasthan University made a effigy of Modi and burnt it on the occasion of Dussehra

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 8:30 AM IST

جے پور: دسہرے کا تہوار جمعہ کے روز ریاست راجستھان میں منایا گیا، اس موقع پر ہندو مذہب کے لوگ راون کا پتلا جلاتے ہوئے اس تہوار کو مناتے ہوئے نظر آئے۔ وہیں راجستھان کی سب سے بڑی یونیورسٹی راجستھان یونیورسٹی میں اس تہوار کو الگ ہی انداز میں منایا گیا، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی سطح کے رہنماؤں کا راون کا پتلا بنایا کر نذرآتش کیا۔

ویڈیو دیکھیے

موقع پر این ایس یو آئی کے ریاستی سطح کے ذمہ داران، عہدےدران، کارکنان سمیت یونیورسٹی کے طلباء موجود تھے۔ این ایس یو آئی کے ترجمان رمیش کمار نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ آج دسہرے کے اس تہوار کو برائی پر اچھائی کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے اس لئے اگر بات کی جائے موجودہ وقت کی تو موجودہ وقت میں مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: چھتیس گڑھ: مذہبی جلوس پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، دو گرفتار

خصوصی انٹرویو: ایجنسیاں بتائیں کہاں ہے نجیب

انہوں نے مزید کہا کہ بھوک کی فہرست میں ہم لوگ افغانستان اور پاکستان سے بھی کافی زیادہ نیچے آ چکے ہیں، ان تمام باتوں کو لے کر نوجوانوں میں غصہ نظر آرہا ہے، اسی بات کو مدنظر ہم لوگوں نے سوچا کہ کیوں نہ اس بار دسہرے کے تہوار کو الگ طرح سے بنایا جائے اور ہم لوگوں نے اس بار تہوار کو الگ طرح سے مناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر بی جے پی رہنمائوں کی تصویروں کا راون بنایا اور اسے جلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.