ریاست راجستھان میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی تحقیقات کرنے والی راجستھان ایس او جی ٹیم نے چیف وہپ مہیش جوشی کا بیان ریکارڈ کرنے جارہی ہے۔
کانگریس کے رکن اسمبلی اور چیف وہپ مہیش جوشی کی جانب سے ڈی جی اے سی بی آلوک ترپاٹھی اور راجستھان ایس او جی کو ممبران اسمبلی کی خریداری سے متعلق ایک شکایتی خط لکھا کر اس پورے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس پر ایس او جی نے بھی ایف آئی آر درج کرکے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
ایس او جی میں مہیش جوشی کی شکایات میں ایم ایل اے کو خریدنے اور بیچنے والے کسی بھی شخص کا نام اور نہ ہی نمبر دیا گیا ہے ، اس پورے واقعہ میں مہیش جوشی کا بیان قلمبند کرنا بہت ضروری ہے۔
کانگریس کے اراکین اسمبلی اور آزاد اراکین اسمبلی میں کانگریس کی حمایت کرنے کے معاملے کے بعد راجستھان پولیس کی انٹلیجنس برانچ بھی متحرک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق راجستھان میں ہارس ٹریڈنگ کا کنکشن ہریانہ سے سامنے آرہا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ہریانہ سے ہی کال کرکے ہارس ٹریڈنگ کے اس پورے کھیل کو کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کچھ بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات ملنے کے بعد ان اکاونٹس کی تلاشی لی گئی تاہم ان بینک اکاؤنٹس میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی مشتبہ لین دین نہیں پایا گیا ہے۔