ETV Bharat / city

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافے سے عوام پریشان - کانگریس کریگی احتجاج

بھارتی ریاست راجستھان میں جس طرح سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، اس سے عوام پریشان نظر آ رہی ہے۔

Rising prices of petrol and diesel have troubled the people
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافے سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:52 PM IST

جے پور ۔ پٹرول اور ڈیزل کے دام روز بروز کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک تو پہلے سے ہی کورونا کی وجہ سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور اب جس طرح سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اس سے عوام کو دوہری مار جھیلنی پڑی رہی ہے۔

ویڈیو

راجستھان میں پٹرول 106 روپے لیٹر سے زیادہ اور ڈیزل سو روپے کے قریب پہنچنے والا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جس طرح سے اضافہ ہو رہا ہے اس کو لے کر جے پور کی عوام کا کہنا ہے کہ اگر ان کی قیمتیں ایسے ہی بڑھتی رہی تو ہم لوگوں کو پیدل ہی گھومنا پڑے گا۔ ہم لوگ بہت ضروری کام ہونے پر ہی گاڑی لے کر گھر سے نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

پٹرول اور ڈیزل ایک ایسی چیز ہے جو ہر شخص کے لئے ضروری ہے۔ اس لئے مرکزی حکومت اور راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کریں گے کہ جلد سے جلد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں۔

واضح رہے کہ راجستھان کی گہلوت حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کو لے کر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا چکے ہیں۔ ان کی قیمتوں کو لے کر آئندہ 7 جولائی سے 17 جولائی تک مختلف قسم کے احتجاجی مظاہرے بھی راجستھان کی سرزمین پر کانگریس پارٹی کی جانب سے اعلی رہنماؤں کی قیادت میں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.