رشی کپور نے جے ایل ایف کے اسٹیج پر کہا کہ مجھے مالک کا شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ 'میں اس دور میں ہوں جب میرا بیٹا بھی بڑی اسکرین پر کام کر رہا ہے'۔ رشی کپور نے اپنے مداحوں سے مزید کہا کہ اداکاری تو میں اب کر رہا ہوں، پہلے 25 سال تو آپ سب کو بےوقوف بنایا۔
رشی کپور نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک فلم میں مجھے بارش میں اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ ایک شاٹ دینا تھا اور اس میں پانی میں چلنا تھا۔ اس وقت میں دو سال کا تھا اور آنکھوں میں پانی جانے پر رونے لگتا تھا، تبھی نرگس کو آئڈیا آیا اور انہوں نے مجھے چاکلیٹ دکھائی اور بس اسی وقت سے میں نے رشوت لینا شروع کر دیا۔
رشی کپور نے جے ایل ایف کے منچ پر نیتو سے محبت سے لیکر شادی تک کے کئی قصے سنائے۔