ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف غیر معینہ دھرنے کے درمیان 9 فروری کو گرو روی داس جینتی منائی گئی۔
گروروی داس جینتی کے موقع پر تمام لوگوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی گئی، گرو روی داس کی تصویر پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیے گئے۔
اس پروگرام میں ہندو مسلم سمیت تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی، بھیم آرمی کارکنان اور اعلی ذمہ دارن جے پور کے شہید اسمارک پہنچے اور یہاں پر دھرنے کو حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے شہیرت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: روی داس کی یوم پیدائش
بھیم آرمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہیں کہ جو لوگ مذہب اور برادری کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں میں ان لوگوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ یہاں پرآکر دیکھیں یہاں پر ہر طبقے کے لوگ ایک ساتھ ہیں۔