ETV Bharat / city

معمولی تنازعہ میں باپ بیٹی کا قتل - باپ بیٹی کے قتل سے علاقے میں سنسی پھیل گئی

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے کی ایک بستی میں معمولی تنازعہ میں ایک ہی خاندان کے دو گروپ کے درمیان ہوئی جھڑپ میں باپ بیٹی کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Rajasthan: woman, father killed in family clash in Jaipur
معمولی تنازع میں باپ بیٹی کا قتل
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 3:56 PM IST

اطلاعات کے مطابق نالے کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے دو گروپ کے درمیان تنازعہ میں باپ بیٹی کے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ خبروں کے مطابق مذکورہ سانحہ جے پور کے لال کوٹھی تھانہ علاقے کا بتایا جارہا ہے۔ یہ معاملہ ہفتہ کا بتایا جارہا ہے۔

ویڈیو

خونیں جھڑپ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد میں مقامی باشندوں نے پولیس کو اس سلسلے میں اطلاع دی، جس کے بعد لال کوٹھی تانہ پولیس موقع پر پہنچی اور جھڑپ میں زخمی لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران پہلے 65 برس کے صابر نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا اور اس کے کچھ وقت بعد 35 برس کی صابر کی بیٹی نفیسہ نے بھی علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

مذکورہ جھڑپ میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان تمام لوگوں کا جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں لال کوٹھی تھانہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس پورے معاملے پر صابر کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بھائی دکان میں کام کررہا تھا اس دوران چند لوگ آئے اور اس پر ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.