ETV Bharat / city

راجستھان ہائی کورٹ نے خانو خان کو وقف بورڈ کا انتخاب لڑنے سے کیا منع - वक्फ बोर्ड

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین انتخابات سے قبل راجستھان مسلم وقف بورڈ کے سابق چیئرمین خانو خان بودھوالی کو عدالت کی جانب سے بڑا جھٹکا ملا ہے۔ انہیں راجستھان ہائی کورٹ نے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین انتخابات میں حصہ لینے سے منع کردیا ہے۔

rajasthan waqf board former chairman khanu khan will not contest election: rajasthan high court
سابق چیئرمین خان نہیں ہو انتخاب میں شامل: راجستھان ہائی کورٹ
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 3:48 PM IST

اس آرڈر میں راجستھان ہائی کورٹ نے یہ کہا ہے کہ جو بھی ذمہ دار راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کو مکمل کروا رہے ہیں وہ لوگ اس بات کا خیال رکھیں گے کہ اس انتخاب میں سابق چیئرمین خانو خان بودھوالی شامل نہیں ہوسکیں اور نہ ہی خانو خان بودھوالی خود کسی طرح سے اس انتخاب میں شامل ہوں۔

دیکھیں ویڈیو

ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سے راجستھان مسلم بورڈ کے سابق چیئرمین خانو خان بودھوالی کی مشکلات کافی بڑھ گئی ہے، کیونکہ خانو خان بودھوالی دوبارہ سے وقف بورڈ کے چیئرمین کے لیے لڑنے جارہے تھے۔

وہیں اس پورے معاملے کو لےکر وکیل امان اللہ کا کہنا ہے کہ خانو خان بودھوالی پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے انصاف آزاد نام کے ایک شہری سے صدر کے طور پر منتخب کرنے کے لئے 2 کروڑ روپے مانگے تھے، جس کے بعد میں انصاف آزاد نام نے جگہ جگہ اپنی گہار لگائی لیکن کسی طرح سے کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:جے پور: مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی ڈی جی پی سے ملاقات

جس کے بعد انصاف آزاد نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ہائی کورٹ میں ان کی بات سننے کے بعد میں اب خانو خان بودھوالی کے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے انتخاب میں حصہ لینے پر پوری طرح سے روک لگادی ہے۔ وہیں راجستھان حکومت، خانو خان بودھوالی، راجستھان سیکرٹری سمیت دیگر لوگوں سے ایک ماہ میں جواب بھی طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.