ریاست راجستھان کا وقف بورڈ دفترعرصے سے بغیر چیرمین کے چل رہا ہے، تاہم اس سلسلے میں جے پور میں راجستھان وقف بورڈ کے لیے آج انتخابی عمل جاری ہے۔
اس انتخاب سے متعلق ضلع کلکٹر جگروپ سنگھ یادو کو الکشن آفیسر بنایا گیا ہے، صبح 11 بجے سے دوپہر کو 12 بجے تک امیدوار جے پور کے جوتی نگر میں واقع وقف بورڈ دفتر میں اپناپرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
دوپہر تین بجے تک ان پرچوں کو جانچا جائے گا، اگر ایک سے زیادہ پرچے داخل کیے جاتے ہیں تو پھر انتخاب ہوں گے،اگر ایک ہی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرتا ہے تو بلامقابلہ وہ چیرمین منتخب ہوجائے گا۔ تاہم دوپہر تین بجے تک اس پورے مرحلے کی تصویر صاف ہوجائے گی۔
چیرمین کے انتخاب میں بورڈ کے نو ممبر ہی اپنا ووٹ دے سکتے ہیں، بتایا جارہا ہیکہ کانگریس کے ریاستی نائب صدر کھانوں خان کو ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے اور اس لیے وہی چیرمین مانے جارہے ہیں۔
دوسری جانب سابق رکن پارلیمان عشق علی ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب تو محض ضابطہ کی تکمیل ہے، کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے جس کے نام پر مہر لگا دی گئی ہے وہی اپنا پرچہ نامزدگی یہاں پر داخل کرے گا۔