ETV Bharat / city

راجستھان یونیورسٹی میں اے بی وی پی کی شکست - باغی و آزاد امیدوار نے اے بی وی پی کے امیدوار کو 675 ووٹوں سے شکست دی

راجستھان یونیورسٹی میں این ایس یو آئی کے باغی و آزاد امیدوار نے اے بی وی پی کے امیدوار کو 675 ووٹوں سے شکست دے دی۔

اے بی وی پی کے امیدوار کو 675 ووٹوں سے شکست
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 8:22 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:56 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع راجستھان یونیورسٹی کے طلبا یونین انتخابات میں پوجا ورما نے 675 ووٹوں سے اے بی وی پی کے امیداور امت کو شکست دے دی۔

راجستھان یونیورسٹی میں اے بی وی پی کی شکست

خیال رہے کہ راجستھان یونیورسٹی ریاست کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جہاں گذشتہ روز طلبا یونین کے لیے انتخابات ہوئے اور آج نتائج کا اعلان کیا گیا۔ انتخابی نتائج میں پوجا ورما نے اے بی وی پی کے امیداور امت کو شکست دی۔ پوجا ورما نے این ایس یو آئی سے بغاوت کر کے انتخابات میں پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا اور کامیابی حاصل کی۔

انتخابات کے نتائج بالترتیب کچھ اس طرح رہے، پوجا ورما 3890 ووٹ کے ساتھ پہلے مقام پر رہیں جبکہ اے بی وی پی کے امیدوار امت 2975 ووٹ کے ساتھ دوسرے مقام اور این ایس یو آئی کے اتم چودھری تیسرے مقام پر رہے۔

واضح رہے کہ ریاست کی تمام سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں گذشتہ روز طلبا یونین کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی جس کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔

پوجا ورما کی جیت پر یونیورسٹی میں ان کے حامی پرجوش نظر آرہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔

Intro:پوجا ورما بنی اپیکس صدر

Body:جے پور. بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ریاست کی سب سے بڑی یونیورسٹی راجستھان یونیورسٹی میں انتخابات کے نتائج آچکے ہیں... یہاں پر آزاد امیدوار پوجا ورما اپیکس صدر بن چکی ہیں.. ورما نے این ایس یو آئی سے بغاوت کر انتخابات میں پرچہ داخل کیا تھا.. پوجا نے اے بی پی کے امیت کو شکست دی ہے.. وہی تیسرے نمبر پر این ایس یو آئی کے اتم چودھری رہے.. پوجا کوپورے انتخاب میں 3890ووٹ ملے جبکہ امیت کو 2975 ہی ووٹ مل پائے... نتائج کے بعد راجستھان یونیورسٹی میں جشن کا ماحول نظر آرہا ہے.. کچھ وقت بعد حلف برداری تقریبات کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا.. واضح رہے کہ ریاست کی تمام سرکاری کالج اور یونیورسٹی میں گزشتہ روز ووٹنگ ہوئی تھی تھی جس کے نتائج آج جاری کیے گئے ہیں..

محمد رضاءاللہ

جےپور

6375339970

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:56 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.