پہلے مرحلے میں تینوں ہی میونسپل کارپوریشن میں 58.96 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ پولنگ کوٹہ میونسپل میں 62.59 فیصدہوئی، جبکہ جودھ پور میں 61.88 اور سب سے کم جئے پور ہیر یٹیج کارپوریشن میں 56.45 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
پہلے مرحلے کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد اب ان تین شہروں یعنی جے پور جودھپور اور کوٹہ میں 1 نومبر کو دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے کے تحت جے پور گریٹر کارپوریشن کے 150 وارڈ میں ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد میں تین نومبر کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ راجستھان کے جئے پور جودھپور اور کوٹہ میں آج پہلے مرحلے کے انتخابات میں 951 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوگیا ہے، جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 3 نومبر کو ہوں گے۔
راجستھان کی جے پور ریرٹیز کے 100 جودھ پور کے 80 اور کوئہ کے 70 واڈو سمیت کل 250 وارڈوں کے لیے ووٹنگ ہوئی، ایسے میں جے پور میں 430 جودھ پور میں 296 اور کوٹہ میں 225 امیدوار سمیت کل 951 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوگیا۔