پریشد کے ذمہ داران نے ایک آڈیو کلپ میڈیا کے سامنے پیش کیا اور بتایا کہ یہ آڈیو کلپ چیئرمین محمد یوسف کا ہے جو ایک خاتون سے مبینہ طور پر بدتمیزی سے بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے ریاست کے وزیراعلیٰ اور اقلیتی محکمے کے وزیر کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مذکورہ آڈیو کلپ کی جانچ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔