راجستھان میں ضمنی انتخابات سے قبل مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم نے ٹیچروں کو مستقل کیے جانے کے متعلق کانگریس حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی منشور میں پیرا ٹیچرز کو مستقل کیے جانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک حکومت میں اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے ہم ان کی جانب سے کیے گئے وعدے کو یاد دلا رہے ہیں۔
راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی نائب صدر مہر خان کا کہنا ہے کہ راجستھان میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر تنظیم کانگریس کے انچارج سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کر کے ٹیچرز کے مطالبات کے متعلق بات کر رہے ہیں اور خاص طور پر راجستھان حکومت میں سابق وزیر نسیم اختر اور وقف بورڈ کے سابق چیئرمین خان بودھوالی سے بھی اس مسئلے پر گفتگو کی گئی ہے اور انھوں نے ہمارے چند مطالبات کو تسلیم بھی کیا ہے ساتھ ہی اس مسئلے پر حکومت سے بات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کا کہنا ہے کہ ہم ان کانگریسی رہنماؤں سے مسلسل یہی مطالبہ کر رہے ہیں ہم لوگوں کو جلد سے جلد مستقل کیا جائے۔واضح رہے کہ ریاست میں 17 اپریل کو تین اسمبلی نششت پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔