ETV Bharat / city

راجستھان: ’’مضبوط پریوار مضبوط سماج‘‘ مہم کی شروعات

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 1:42 PM IST

عائلی مسائل سے چھٹکارہ اور خاندانی نظام کو مضبوط بنانے کی غرض سے جماعت اسلامی ہند راجستھان کی خاتون وینگ 19فروری سے ایک مہم کی شروعات کرنے جا رہی ہے۔

راجستھان: ’’مضبوط پریوار مضبوط سماج‘‘ مہم کی شروعات
راجستھان: ’’مضبوط پریوار مضبوط سماج‘‘ مہم کی شروعات

جماعت اسلامی ہند راجستھان کی خاتون وینگ کی جانب سے ’’مضبوط پریوار مضبوط سماج‘‘ کے نام سے ایک مہم کی شروعات کی جا رہی ہے۔

مہم کے آغاز سے قبل ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں نائن سرکل پر واقع پین سٹی پریس کلب میں جماعت اسلامی سے وابستہ کارکنان اور عہدیداران نے مہم کی تفصیلات فراہم کرنے کی غرض سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کی خاتون وینگ کی سیکریٹری روبینہ ابرار نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 19 فروری سے 28 فروری تک ’’مضبوط پریوار مضبوط سماج‘‘ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’موجودہ وقت میں عائلی مسائل خصوصا والدین اور بچوں کے مابین دوریاں، نوجوانوں کا رشتہ ازدواج سے دوری اختیار کرنا اور بھی کئی مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، جس سے خاندانی نظام متاثر ہو رہا ہے۔‘‘

انکے مطابق وہ مہم میں آن لائن اور آف لائن طریقے خاندانی نظام کو مضبوط بنانے سے متعلق آگہی فراہم کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’ایک مضبوط خاندان ہی مضبوط سماج کی بنیاد رکھ سکتا ہے، جب خاندان اور سماج مضبوط ہونگے تو ملک کی ترقی ہو سکے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.