ETV Bharat / city

بی جے پی کے قومی صدرکو ہائی کورٹ سے راحت - راجستھان ہائی کورٹ

راجستھان ہائی کورٹ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور آئی ٹی سیل کے قومی کنوینر امت مالویہ کے خلاف بونڈی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیق کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

BJP national president JP Nadda
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:48 PM IST

جج مہیندر گوئل کی واحد بنچ نے جے پی نڈا اور امت مالویہ کے ذریعہ دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ راج دیپک رستوگی نے کہا کہ 26 اپریل کو بوندی پولیس اسٹیشن میں درخواست گزاروں کے خلاف ایک رپورٹ درج کی گئی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سونیا گاندھی کے کورونا سے متعلق بھیلواڑا کے بارے میںدیے گئے بیان کو توڑ مروڑ کر ٹویٹ کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس مکمل طور پر سیاسی حوصلہ افزائی کا ہے اور درخواست گزار کو جھوٹے طور پر پھنسایا جارہا ہے۔

کانگریس کے کارکنوں نے ریاست کے متعدد اضلاع میں اس طرح کی ایف آئی آر درج کروائی ہیں جبکہ سپریم کورٹ طے کر چکا ہے کہ ایک معاملے میں ایک سے زیادہ ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی ہیں۔

اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے جودھ پور بینچ نے پہلے ہی ہنومان گڑھ میں درج رپورٹ پر روک لگا رکھی ہے، جس پر سماعت کے بعد سنگل بنچ نے بونڈی پولیس اسٹیشن میں درخواست گزاروں کے خلاف درج ایف آئی آر میں تحقیق روک دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.