جے پور: راجستھان کی کانگریس حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ میں اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ اسی درمیان راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے حکومت کی حمایت کرتے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے جو اعلانات کیے گئے ہیں، انہیں پورا کر دیا گیا ہے Rafique Khan, Rajasthan Minority Commission۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگ سرخیوں میں آنے کے لیے بیان بازی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے جتنی بھی اسامیوں کو پُر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ان تمام عہدوں پر درخواستیں مانگی گئی ہیں۔
کانگریس حکومت ہمیشہ ہی اقلیتی طبقے کے لوگوں کے لیے کافی بہتر کام کرتی رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ راجستھان کی مختلف مسلم تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے راجستھان حکومت پر یہ الزام لگائے گئے ہیں کہ 2013 میں اقلیتی طبقے کے لیے جو بھی اعلانات راجستھان حکومت کی جانب سے کیے گئے تھے، ان اعلانات کو ابھی تک عملی جامہ نہی پہنایا گیا۔