ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کا اثر کم ہونے کی وجہ سے ریاست کو اب ان لاک مرحلہ وار طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق بازار کھولنے کی اجازت صبح 6 بجے سے 11 بجے تک ہی دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن کے مطابق آج صبح چھ بجے سے ہی دکانیں کھل گئیں۔ اس دوران جو دکاندار گزشتہ کئی روز سے اپنی دکان بند کر کے بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے راحت کی سانس لی۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ جو وقت حکومت کی جانب سے مقرر کیا گیا ہے وہ وقت دکانداری کے لیے صحیح نہیں ہے بلکہ صبح گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک دکان کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
ایک دوسرے دکاندار نے حکومت راجستھان سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دکانیں بند رہی ہیں اس لیے بجلی کے بل بھی معاف کئے جانے چاہئے۔