تعداد کے اعتبار سے کانگریس کے 'کےسی وینوگوپال اور نیرج ڈانگی، دوسری جانب بی جے پی کے راجندر گہلوت کی جیت طے مانی جارہی ہے۔ بی جے پی کے دوسرے امیدوار اونکار سنگھ لکھاوت اپنی پارٹی کے ساتھ دیگر پارٹیوں کو ووٹوں پر انحصار کرتے ہیں۔ راجیہ سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس نے انتخابی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ آزاد اور بی ٹی پی کے دو ایم ایل اے اور کانگریس میں آئے بی ایس پی کے چار اراکین اسمبلی بھی شامل ہین۔
وزیراعلی اشوک گہلوت اور پارٹی کےانچارج اویناش پانڈے اراکین اسمبلی سے ذاتی طور سے ملاقات کررہے ہیں اور ان کے مسائل کو بھی دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کافی دنوں سے ناراض چل رہے فوڈ اینڈ سپلائی منسٹر رمیش مینا کو بھی اس ہوٹل میں بلالیا گیا ہے۔ کانگریس امیدواروں کی حمایت میں 125 اراکین اسمبلی بتائے جارہے ہیں۔ ان سبھی اراکین اسمبلی کو کل بسوں کے ذریعہ صبح اسمبلی لایا جائے گا۔
وزیراعلی اشوک گہلوت بھی ان کے ساتھ آئیں گے۔ سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی کی کانگریس کے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کی شکایت پر ابھی کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ راشٹریہ لوک تانترک پارٹی نے بھی کانگریس پر اپنے اراکین اسمبلی کو لالچ دینے کا الزام لگایا ہے لیکن پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی۔کانگریس کے بعد بی جے پی نے بھی اپنے اراکین اسمبلی کو ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں بلایا ہے جہاں تین دن سے انہیں ووٹنگ کرنے کا طریقہ سمجھار ہے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد شام کو ہی انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔