گہلوت نے کہا کہ مودی جی پوچھتے ہیں کانگریس نے 70 برسوں میں کیا کیا تو ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے ملک میں محبت کا پیغام دیا اور آج جس ہوائی جہاز میں وہ سفر کر رہے ہیں وہ بھی اندرا گاندھی کی ہی دین ہے۔
نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان میں کانگریس کی حکومت بنی ہے اسی طرح سے ہندوستان میں بھی راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس حکومت بنائے گی۔
سچن پائلٹ ریاست کے دارالحکومت جے پور میں واقع رام لیلا گراؤنڈ میں منعقدہ شکتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر کافی تعداد میں کانگریس کے اراکین موجود تھے۔