ETV Bharat / city

راجستھان: پٹرول ڈیزل پر 'وی اے ٹی' میں اضافہ

راجستھان حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر 'وی اے ٹی' میں اضافہ کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس 'وی اے ٹی' میں اضافے کے بعد پورے ملک میں ریاست راجستھان میں اب پٹرول و ڈیزل دیگر ریاستوں سے مہنگا ہوگیا ہے۔

راجستھان: پٹرول ڈیزل پر 'وی اے ٹی' میں اضافہ
راجستھان: پٹرول ڈیزل پر 'وی اے ٹی' میں اضافہ
author img

By

Published : May 8, 2020, 3:42 PM IST

ریاست راجستھان میں پٹرول کی قیمت 77 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش میں پٹرول کی قیمت 77 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہے۔ آسام تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ جہاں پٹرول کی قیمت 77 روپے 46 پیسے ہے۔

اگر ہم ڈیزل کی بات کریں تو راجستھان تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ڈیزل کی سب سے زیادہ قیمت آندھرا پردیش میں ہے۔ جہاں 70روپے 67 پیسے فی لیٹر ہے۔ دوسرے نمبر پر آسام میں 70 روپے 50 پیسے۔ اسی کے ساتھ راجستھان کا نام تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ جہاں ڈیزل کی قیمت 70 روپے 35 پیسے ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ 21 مارچ سے اب تک ڈیزل پٹرول پر 'ویٹ' میں 3 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ 21 مارچ کو پہلی بار جب ''وی اے ٹی'' میں اضافہ کیا گیا تو راجستھان میں پٹرول 'وی اے ٹی' کی شرح 30فیصدی اور ڈیزل پر 22فیصدی تھی۔ 21 مارچ کو پہلی بار ڈیزل اور پیٹرول دونوں پر 4فیصد 'ویٹ'میں اضافہ کیا گیا۔

اس کے بعد 15اپریل کو راجستھان پر 'وی اے ٹی'' میں پیٹرول پر 2فیصد اور ڈیزل میں 1فیصد اضافہ کیا گیا۔

اب آٹھ مئی کو راجستھان میں پٹرول اور ڈیزل کے 'وی اے ٹی'نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیٹرول پر 'وی اے ٹی' کے نرخوں میں 38 فیصد اور ڈیزل پر 28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

آج قیمتوں میں اضافے کے بعد جب لوگوں سے پٹرول پمپ پر بات کی گئی تو وہ ان قیمتوں سے بے بس نظر آئے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے مہنگائی میں یقینا اضافہ ہوگا۔ لیکن وہ اس میں کچھ نہیں کرسکتے ، کیونکہ پیٹرول بھرنا اس کی مجبوری ہے۔ اگر آپ کو آفس جانا ہے تو انھیں پٹرول بھرانا پڑے گا۔

اسی دوران کچھ لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں پہلی بار وہ پیٹرول بھرا رہے ہیں۔ یہ توقع نہیں کی جا رہی تھی کہ اس لاک ڈاؤن میں اس طرح سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.