ETV Bharat / city

راجستھان: ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی او بی سی مورچہ کا احتجاج

راجستھان میں کانگریس حکومت کے دو برس مکمل ہونے پر دارالحکومت جے پورمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی او بی سی مورچہ نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، جس میں راجستھان حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں عوام کو دھوکہ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔

rajasthan bjp obc front protests against congress government in jaipur
راجستھان: ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی او بی سی مورچہ کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 4:13 PM IST

ریاست راجستھان میں کانگریس حکومت کے دو برس مکمل ہونے پر آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی او بی سی مورچہ کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران او بی سی مورچہ کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی، جو بی جے پی کے ریاستی دفتر سے روانہ ہوئی اور مختلف مقامات سے گذرتے ہوئے سیول لائن پھاٹک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

راجستھان: ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی او بی سی مورچہ کا احتجاج

ریلی میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں بی جے پی کے پرچم کے ساتھ ساتھ سر پر کالی پٹی باندھ رکھی تھی، مظاہرین نے ریاستی کانگریس حکومت کے خلاف نعرے بازی اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

او بی سی مورچہ کے ریاستی صدر اوم پرکاش نے کہا کہ راجستھان حکومت نے دو برس قبل عوام کو گمراہ کرکے اور دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کرکے اپنی حکومت بنائی، اور حکومت بننے کے بعد دو سال سے ریاست میں کچھ بھی کام نہیں ہوا ہے، اس لیے راجستھان حکومت کو بیدار کرنے کے لیے ہماری جانب سے یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دو برس قبل راجستھان کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ہم کسانوں کا قرض معاف کریں گے لیکن دو برس مکمل ہونے کے باوجود آج تک قرض معاف نہیں کیا گیا جبکہ راجستھان کا کسان ابھی تک اپنے قرض معافی کا منتظر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی وعدہ حکومت راجستھان کی جانب سے ابھی تک وفا نہیں کیا گیا ہے، اس کے باوجود ریاستی حکومت چشن منا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عام عوام کی حفاظت تو دور اس حکومت میں صحافی تک محفوظ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس کی ترنگا یاترا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.