ETV Bharat / city

راجستھان اسمبلی اجلاس 14 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 9:07 AM IST

ریاست راجستھان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان آخرکار آئندہ 14 اگست سے اسمبلی کا اجلاس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گہلوت کابینہ کی تجویز کو گورنر کلراج مشرا نے منظوری دے دی ہے۔

rajasthan assembly
rajasthan assembly

اس کے ساتھ ہی گورنر نے راجستھان اسمبلی کے اجلاس کے دوران کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔

اس سیاسی گھمسان کے دوران راج بھون اور حکومت کے درمیان جاری ٹکراؤ کا خاتمہ گورنر کی منشا کے مطابق ہی ہوا۔

گورنر نے 21 دن کے جنرل نوٹس پر اجلاس شروع کرنے کے تعلق سے مشورہ دیا تھا اور گہلوت حکومت کے ذریعے اس سلسلے میں پیش کردہ تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے گورنر نے اسے منظوری دے دی۔

حالانکہ اس سے پہلے ریاستی حکومت نے کابینہ میں تجویز منظور کر کے تین بار خط راج بھون پہنچائے لیکن پہلی بار 6 نکات پر حکومت کی طرف سے جواب مانگتے ہوئے خط واپس بھیج دیا گیا۔ وہیں دوسری بار تین نکات پر حکومت سے جواب مانگتے ہوئے خط لوٹایا گیا۔ تیسری بار پھر 31 جولائی کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے تعلق سے حکومت کے ذریعے بھیجے گئے خط کو راج بھون نے بدھ کو واپس لوٹا دیا۔

تینوں ہی خط میں ریاستی کابینہ کی صلاح تسلیم کرنے کے لیے گورنر کو اس کا پابند قرار دیا گیا تھا لیکن گورنر نے آرٹیکل 174 کا ذکر کرتے ہوئے انہیں عام حالات میں ہی درست بتایا جبکہ مخصوص حالات میں فیصلہ کرنے کا اختیار گورنر کو ہونے کی بات کہی گئی۔

واضح رہے کہ راجستھان اسمبلی کا پانچواں اجلاس شروع کرنے کے لیے خط سب سے پہلے 23 جولائی کو رات میں ساڑھے سات بجے راج بھون کو موصول ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.