ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور ہوائی اڈے پر تقریباً نو گھنٹو سے زائد وقت سے ایک چینی کارگو طیارے نے لینڈ کیا ہے جس میں پائلٹ سمیت نصف درجن ایئر ہوسٹس ہیں تاہم پائلٹز اور ایئر ہوسٹس کو نیچے طیارے سے بھی نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین کا کارگو طیارہ چین کے شہر ژیان سے دہلی جارہا تھا، لیکن دہلی ائیرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے اس طیارے کو دہلی میں اترنے کی اجازت نہیں تھی، جس کے بعد پائلٹ کے ذریعہ ہوائی جہاز کو موڑ کر جے پور ایئر پورٹ بھیج دیا گیا۔
جے پور ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد طیارہ تقریباً ایک گھنٹہ آسمان میں چکر لگاتا رہا لیکن ہوائی ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے ذریعہ طیارے کو جے پور ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
آخرکار ان سب باتوں کے بعد یہ طیارہ کل رات 11 بجکر 45 منٹ پر جے پور ہوائی اڈے پر اترا، لیکن پچھلے نو گھنٹوں سے طیارے میں بیٹھے چینی طیارے کے کرو اراکین کو بھی طیارے سے اترنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ ان اراکین کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ جے پور ہوائی اڈے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر چینی کرو اراکین کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایسے میں چینی طیارے کے کرو عملے کو جہاز کے اندر ہی بیٹھنا پڑا، جس کی وجہ سے انہیں بہت ساری پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب دہلی سے کلیئرنس ملنے پر اس طیارے کو جے پور ایئرپورٹ سے دہلی روانہ کیا جائے گا۔
لیکن جے پور ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک کلیئرنس نہیں ملتا طیارے کے کر عملے کو فلائٹ کے اندر ہی بیٹھنا ہوگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ نو گھنٹوں سے جے پور ایئر پورٹ پر قریب نصف درجن پائلٹ اور ایئر ہوسٹس بند ہیں۔ اور پائلٹ اور ایئر ہوسٹس کو بھی نیچے نہیں آنے دیا جارہا ہے۔