راجستھان کے مدرسوں میں بچوں کو ہندی، انگلش سمیت دیگر سبجیکٹ کی تعلیم دینے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچرز Madrassa Para-Teachers گذشتہ کئی دنوں سے ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبہ پر غیر معینہ مدت کا احتجاج راجستھان کے الگ الگ ضلع میں کر رہے ہیں۔
مدرسہ پیراٹیچر کی دنیا سے الوداع کہنے کے بعد میں اب دیگر پیراکی ٹیچروں میں غصہ نظر آرہا ہے۔ پیرا ٹیچروں کا میڈیا سے بات چیت کے دوران غمگین ماحول میں کہنا ہے کی ہم لوگوں کو اب انصاف ملنا چاہیے۔
ناظمین کوٹہ کے قصور پورہ علاقے میں واقع الماس درسگاہ مدرسے میں اپنی خدمات انجام دیا کرتی تھیں۔ 2012 میں بچوں کو پڑھانے کے لئے انہوں نے مدرسہ پیرا ٹیچر کا راستہ اختیار کیا تھا، 2012 سے ہی ناظمین سات ہزار روپے میں اپنا گزارا کر رہی تھی۔ اس دوران 15 اکٹوبر کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مستقل کرنے کے مطالبے کو لے کر غیر معینہ دھرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
اس غیر معینہ دھرنے میں شامل ہونے کے ناظمین جے پور آتی تھی آٹھ نومبر کو راجستھان کے تمام اراکین اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا یہاں پر اعلان کیا گیا جس کے بعد میں نازمین کوئٹہ میں دھرنا دے رہی تھیں اور اسی دوران اس کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد ناظمین کو ہسپتال لے جایا گیا، ہسپتال میں چند روز بعد نازمین نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔