ETV Bharat / city

راجستھان کالج میں برسا منڈا جینتی کے بہانے احتجاجی مظاہرہ - جے پور کے راجستھان کالج

جے پور کے راجستھان کالج میں طلبا کو نماز ادا کرنے سے روکنے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ اب اے بی وی پی نے اس معاملہ پر ہنگامہ کرنا شروع کردیا ہے۔

راجستھان کالج میں برسا منڈا جینتی کے بہانے احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 9:36 AM IST

راجستھان کالج میں برسا منڈا کی جینتی کے موقع پر اے بی وی پی کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا جبکہ اس پروگرام میں برسا منڈا کو کم ہی یاد کیا۔ اس موقع پر اے بی وی پی کے کارکنوں نے کالج کے احاطہ میں طلبا کی جانب سے نماز پڑھنے کے معاملہ کو اٹھایا جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم کارکنوں نے ہنومان چالیسا پڑھنا شروع کردیا۔

راجستھان کالج میں برسا منڈا جینتی کے بہانے احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی گئی اور نعرے بازی کی گئی۔ بعدازاں پولیس نے اے بی وی پی کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔ اے بی وی پی رکن ہوشیار مینا نے کہاکہ ہم لوگ برسا منڈا کی جینتی منانے کے لیے یہاں جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ راجستھان یونیورسٹی کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کنگنا کا بیان مجاہدین آزادی کی توہین کے مترادف: اسدالدین اویسی

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو راجستھان کالج میں کچھ مسلم طلبا نماز ادا کررہے تھے کہ انہیں وائس پرنسپل نے روک دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.