ETV Bharat / city

جے پور میں افغان خواتین کی حمایت میں مظاہرہ - jaipur news

جے پور میں چند تنظیموں نے افغانستان میں غیر یقینی کی صورت حال کے پیش نظر وہاں کی خواتین کے حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا افغانستان سے جلد از جلد تمام بھارتیوں کو واپس لایا جائے۔

protest against taliban in jaipur
جے پور میں افغان خواتین کے حمایت میں نعرے بازی
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:26 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر چند سماجی تنظیموں کی جانب سے افغانستان میں جاری بحران کے سبب وہاں کی پریشان حال خواتین کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

جے پور میں افغان خواتین کے حمایت میں نعرے بازی

نعرے بازی کے دوران تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں طالبان کے خلاف نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ بھی لیے ہوئے تھے، جس میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہند افغان میں پریشان خواتین کو واپس لانے کے عمل میں تیزی لائے۔

احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ افغانی عوام پریشان ہیں۔ وہاں پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو چاہیے کہ افغانستان میں جو بھارتی ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں ان لوگوں کو جلد از جلد واپس لایا جائے۔

احتجاجی مقام پر کسی طرح سے امن کا ماحول خراب نہ ہو اس لیے یہاں پر کثیر تعداد میں پولیس کی ٹیم بھی تعینات کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی صورت میں امریکہ افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں 31 اگست تک واپس بلانے کی آخری تاریخ طے کی ہے جس سے قبل ہی طالبان نے تقریبا پورے ملک پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا۔

طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر مکمل کنٹرول کے بعد وہاں کے باشندوں میں طالبان کے سابق طرز عمل کے پیش نظر شدید خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے نکلنے کے لیے ہزاروں افغانی کابل ایئرپورٹ کا رخ کر رہے ہیں اور کافی زیادہ ہجوم جمع ہونے اور بھگدڑ کی وجہ کئی جانیں بھی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Afghans refugee: دہلی میں افغان مہاجرین کا مظاہرہ

وہیں، دوسری جانب طالبان نے ملک میں عام معافی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کو چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی یقین دلا چکے ہیں، اس کے باوجود لوگوں کا انخلا ابھی بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.