مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سٹی سکریٹری اور سابق کونسلر راجیش سنگھوی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کورونا کے دور میں بجلی کے بل معاف کرنے تھے، لیکن انہوں نے بل معاف نہ کر کے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا ہے جو ریاست کے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار: کووند
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ناقص میٹروں کی وجہ سے عام لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادھے پور جن ہت مورچہ اور بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکن 10 ستمبر کو ضلع کلیکٹری پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔