بھارتی ریاست راجستھان میں آج رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا پہلا روزہ رکھا گیا۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم ایسے مسلم علاقے میں پہنچی جہاں پر کورونا وائرس جیسی وباء کے پیش نظر کرفیو نافذ ہے۔ ایسے میں جب یہاں پر مقامی باشندوں سے بات چیت کی تو ان کا کہنا تھا کہ کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے اردگرد کی گلیوں کو بیری کیٹس لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے جوان یہاں پر گلی گلی میں تعینات ہیں۔ اس لیے یہاں پر ضروری سامان والے لوگ پہنچ نہیں پاتے تو ہمارے گھروں میں سامان نہیں پہنچ رہا۔ اس لیے ہمیں سحری اور افطار کرنے میں کافی پریشانیوں اور دشواریوں کا سامنا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سبزی اور فروٹ کے ٹھیلوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ وہی رمضان المبارک کے مقدس ماہ کو دیکھتے ہوئے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ریاست حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم علاقوں میں جہاں کرفیو نافذ ہے وہاں کچھ راحت جلد سے جلد دی جائے تاکہ روزے داروں کو کسی بھی طرح سے کوئی پریشانی اور دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔