سیاسی جماعتوں نے پرچم کشائی کی - hoisted flags urdu news
ملک بھر میں آج 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن جاری ہے اسی ضمن میں راجستھان میں سیاسی جماعتوں نے یوم جمہوریہ کی پرچم کشائی کرتے ہوئے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ریاست راجستھان میں آج 26 جنوری کے روز یوم جمہوریہ عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، لیکن اگر بات کی جائے راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی تو یہاں پر کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بڑی چوپڑ علاقے میں پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
کانگریس کی جانب سے منعقد پروگرام کے مہمان خصوصی راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت تھے، وہیں بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے منعقد پروگرام کے مہمان خصوصی پارٹی کے ریاستی صدر ستیش پونیا تھے۔
دونوں ہی پارٹی کے کارکنان میں کثیر تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی، وہیں 26 جنوری کے موقع پر راجستان پولیس بے حد مستعد نظر آئی۔
کانگریس پارٹی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ آج بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے، سرکاری ایجنسیز کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، انکم ٹیکس، سی بی آئی جب چا ہے جہاں چا ہے، جو ان کے خلاف بولتا ہے ان کے اوپر کاروائی کردیتی ہے۔
وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے بی جے پی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی چاروں سمتوں میں بھارت کی فوج سب سے آگے نظر آتی ہے۔
انہوں نے کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسان کی خون کی وجہ سے ہیں ہم کو کھانا نصیب ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جارہا ہے اور راج پتھ پر پوری دنیا کے سامنے بھارت اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ یہاں کی تہذیب و تمدن کی عکاسی جھانکیوں کے ذریعہ کرائی جا رہی ہے۔