اس اہم میٹنگ میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی مذہب کے مذہبی رہنماؤں، علاقے کے سماجی کارکنان و سیاسی رہنماؤں کی بھی موجودگی رہی۔ یہ میٹنگ اے ڈی سی پی سمن چودھری کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ اس اہم میٹنگ میں تمام لوگوں نے اپنی بات کو پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے رکھا۔ پولیس محکمے کے افسران کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جو بھی ضروریات ہے اس کو ہم پورا کریں گے۔
اس دوران اے ڈی سی پی سمن چودھری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ میری تقرری کے بعد میں پہلی مرتبہ ان تمام لوگوں کے ساتھ میں آج میری میٹنگ ہوئی ہے، جو بھی پولیس کی باتیں ہیں ان باتوں کو ہم نے عوام اور تمام مذہبی رہنماؤں کے درمیان رکھا۔
ہم لوگوں نے ان سے یہ اپیل کی ہے کہ جو بھی تہوار منائے جائے وہ حکومتی گائڈ لائن کے مطابق منائے جائیں۔
مزید پڑھیں:جے پور: سنجے پبلیکیشن کے خلاف ایف آئی آر درج
انہوں نے کہا کی ان تمام لوگوں نے ہمارے بیچ میں کافی اہم باتیں رکھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کی یہ جو ماہ چل رہا ہے اس ماہ میں ہندو، مسلم سمیت دیگر مذہب کے کافی تہوار منائے جائیں گے اس کو لیکر بھی ضروری ہدایت ان تمام لوگوں کو دی گئی ہے۔