ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے افراد کو کورونا وائرس کے تعلق سے بیدار کرنے کے لیے پولیس نے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔
جیسلمیر میں پولیس، لوگوں کو کورونا سے آگاہ کرنے کے لیے ایک مقامی نوجوان کے ذریعے تیار کردہ ہیلمیٹ کا استعمال کر رہی ہے۔
پولیس اہلکار یہ ہیلمیٹ پہن کر گانا گاکر لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔
ہیلمیٹ بنانے والے نواجوان آوڑرام کا کہنا ہے کہ 'ملک اور ریاست میں مسلسل کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اور کچھ لوگ اب بھی اس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔'
اس نوجوان نے بتایا کہ 'لوگ اب بھی غیر ضروری طور پر باہر گھوم رہے ہیں۔'
ایسی صورتحال میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کرن کانگ کے کہنے پر انہوں نے یہ کورونا ماڈل ہیلمیٹ تیار کیا ہے۔ یہ کورونا وائرس کی ظاہری شکل کو پیش کرتا ہے۔ اس کو پہن کر ٹریفک پولیس اہلکار لوگوں کو کورونا سے آگاہ کر رہے ہیں۔ وہ گھر پر رہنے کی بھی ہدایت دے رہے ہیں۔