ETV Bharat / city

جئے پور میں پلازما تھیرپی کا تجربہ کامیاب

جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں پلازما تھیرپی کا تجربہ کیا گیا، ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اس میں سو فیصد کامیابی ملی ہے۔ سوائی مان سنگھ ہسپتال ریاست کا پہلا ہسپتال ہے جس نے پلازما تھیرپی سے کامیابی کے ساتھ کورونا کا علاج کیا۔ کچھ عرصہ قبل ایس ایم ایس ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے آئی سی ایم آر سے اجازت لی گئی تھی۔

Plasma therapy experiment successful in Jaipur
جئے پور میں پلازما تھیرپی کا تجربہ کامیاب
author img

By

Published : May 6, 2020, 4:10 PM IST

کورونا کے علاج سے متعلق ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ آئی سی ایم آر سے اجازت حاصل کرنے کے بعد جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں پلازما تھیرپی کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ہسپتال کے ڈاکٹروں کو 100 فیصد کامیابی ملی ہے۔ سوائی مانسنگھ ہسپتال ریاست کا پہلا ہسپتال ہے جس نے پلازما تھیرپی سے کورونا کا کامیاب علاج کیا ہے۔

دراصل کچھ عرصہ پہلے ایس ایم ایس ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے آئی سی ایم آر سے اجازت لی گئی تھی۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا تھا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا ایس ایم ایس میں پلازما تھیرپی سے علاج کروانا چاہئے۔ اس کے بعد حال ہی میں ہسپتال کو آئی سی ایم آر نے پلازما تھیرپی کے لئے منظور کیا تھا اور اس تھیراپی کے لئے دو مریضوں کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مریض مکمل طور پر صحتمند ہوگئے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ راجستھان کے علاوہ، دہلی، کیرالہ اور مدھیہ پردیش میں بھی پلازما تھیرپی کے ساتھ علاج شروع ہوچکا ہے اور ان مقامات پر اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس تھیرپی سے کورونا کے مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔

بتا دیں کہ ایک شخص سے پلازما لیا جاتا ہے اور دوسرے متاثرہ مریضوں کو پیش کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اس بیماری سے لڑنے کے لئے متاثرہ شخص کے جسم میں اینٹی باڈیز بننا شروع ہو جاتی ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ پلازما تھیرپی دے کر جو شخص ٹھیک ہوا ہے وہ نوجوان ہے اور بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.